ابنا: ڈاکٹر لاریجانی نے سنگاپور کےنائب وزیراعظم اور وزیرداخلہ تئوچین ہین سے ملاقات میں کہا کہ علاقے میں موجود ر ہنے کے لئے ماضی اور حال میں امریکہ کی کارکردگي سے پتہ چلتاہےکہ امریکہ نے بلند بانگ دعووں کےباوجود دہشتگردی سے مقابلہ کرنےمیں کوئي مفید قدم نہیں اٹھایا ہے۔ لاریجانی نے افغانستان میں امریکہ کی موجودگي کو امریکہ کے جھوٹے دعووں کا ایک نمونہ قراردیا اور کہا کہ افغانستان میں امریکہ دہشتگردی سے مقابلے کے بہانے آیا ہے لیکن کئي برسوں سے یہاں موجود رہنے کے باوجود اسے دہشتگردی کے خلاف کوئي کامیابی نہيں ملی ہے بلکہ علاقے میں دہشتگردی میں کئي گنا اضافہ ہوا ہے۔ڈاکٹر لاریجانی نے کہا کہ طالبان کے سرغنے ملا عمرکا زندہ رہنا اور القاعدہ و طالبان کی سرگرمیاں اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ امریکہ دہشتگردی سے مقابلے کے جھوٹے دعوے کرتا ہے۔ اس ملاقات میں سنگاپور کے نائب وزیراعظم اور وزیرداخلہ نے ڈاکٹر لاریجانی کی باتوں کی تائيد و تصدیق کرتےہوئے مشرق وسطی کے علاقےمیں قیام امن کی ضرورت پرزوردیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز